ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور کے شراوتی برج پر ہوئے حادثے میں برج کے نیچے ندی میں گرے نوجوان کی نعش برآمد

ہوناور کے شراوتی برج پر ہوئے حادثے میں برج کے نیچے ندی میں گرے نوجوان کی نعش برآمد

Wed, 09 Mar 2022 16:56:17    S.O. News Service

ہوناور :9؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز)شہر کے شراوتی برج پرپیر کی رات کار اور بائک کے درمیان ہوئے حادثہ میں دو نوجوان برج سے شراوتی ندی میں گرگئے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کی ماہی گیروں نے حفاظت کی تھی البتہ دوسرا نوجوان غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا تھا۔ منگل کو اس نوجوان کی نعش برامد کرلی گئی ہے جس کی شناخت اکشھئے تانڈیل کی حیثیت سے کی گئی تھی۔

پولس، ساحلی محافظ دستہ کا عملہ ، فائر برگیڈ عملہ ، مقامی ماہی گیر منگل کی صبح سے ہی اکشھئے کی نعش کاپتہ لگانےمیں مشغول تھے۔ دوپہر کے وقت برج کے قریب ہی نعش برآمد ہوئی ہے۔

مہلوک اکشھئے تانڈیل کالج میں زیر تعلیم تھا اور باقی اوقات میں آٹو ڈرائیونگ کرتے ہوئے خاندان کی کفالت کیاکرتاتھا۔ بہت ہی غریب خاندان سے تعلق رکھنےکے علاوہ اس کے والد بھی سخت بیمار ہیں ان کے طبی اخراجات کے ساتھ بہن کی شادی سمیت کئی خواب اکشھئے نے دیکھے تھے ۔ اب اچانک سڑک حادثے میں ہلاک ہونے کی وجہ سے گھر میں ماتم بچھا ہواہے۔


Share: